یوم یکجہتی کشمیر ، آزاد کشمیر میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

یوم یکجہتی کشمیر ، آزاد کشمیر میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی
یوم یکجہتی کشمیر ، آزاد کشمیر میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

  

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوہالہ پل پر اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کی جا رہا ہے جبکہ اسی سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں مظفر آباد کے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہے ۔انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے والوں میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور عوام نے بھرپور شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاءکی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

مزید : مظفرآباد