داعش پاکستان اورایران کی دشمن ،امریکی حمایت حاصل ہے :ایرانی جنرل
تہران(اے این این )ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئرجنرل احمدرضا پوردستان نے ایران کوپاکستان کا دائمی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو داعش اور تکفیری گروہوں کے نام کے اس مشترکہ دشمن کا سامنا ہے جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔ریڈیوتہران کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان سے تہران میں متعین پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر رضا علی خان اور میجرجنرل اکبرخان نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ایرانی جنرل نے کہا کہ داعش عرا ق میں امریکہ کی پراکسی وار لڑ رہی ہے۔