پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ چھوڑکر ملتان پہنچ گئی

پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ چھوڑکر ملتان پہنچ گئی
پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ چھوڑکر ملتان پہنچ گئی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی بدانتظامی کی خبریں آئے روز ملتی رہتی ہیں اور ایساہی ایک روایتی کارنامہ ایک مرتبہ دوہراتے ہوئے جدہ سے آنیوالی پروازسامان وہیں چھوڑآئی اورمسافروں کولے کر ملتان پہنچ گئی ۔ لینڈنگ کے بعد مسافروں نے اپنا سامان مہیاکرنے کامطالبہ کیا تو انکشاف ہواکہ سامان وہیں جدہ ایئرپورٹ ہی رہ گیاجس پر مسافروں نے احتجاج شروع کردیا اور مطالبہ کیاکہ سامان منگواکردیاجائے ۔ احتجاج کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے مطالبہ تسلیم کرلیا اور دوروز بعد سامان لینے کے لیے دوبارہ ایئرپورٹ پر رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزید : بزنس