کشمیریوں پر ظلم بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے : پرویز خٹک

کشمیریوں پر ظلم بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے : پرویز خٹک
کشمیریوں پر ظلم بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے : پرویز خٹک

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ ظلم و بربریت بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنماءداغ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر ے موقع پر جاری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام پر ظلم کی انتہاءکر رہا ہے جبکہ یہ بربریت بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنماءداغ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی عوام بھارت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر ، آزاد کشمیر میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ کشمیر کی عوام کے ساتھ انصاف کرے اور ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے جس میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا اور آزادی کی جدوجہد میں کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں