قیدی فرار ، ڈپٹی کمشنر نے 4 سیکورٹی اہلکار معطل کر دیے
چمن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 4 لیویز اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر 2014 ءکو چمن میں سیکورٹی پر معمور لیویز کی حراست سے قیدی فرار ہو گیا تھا جس کے بعد ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔جبکہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 4 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔