سہیل تنویر کو چیئرمین پی سی بی سے اختلافا ت مہنگے پڑ گئے

سہیل تنویر کو چیئرمین پی سی بی سے اختلافا ت مہنگے پڑ گئے
سہیل تنویر کو چیئرمین پی سی بی سے اختلافا ت مہنگے پڑ گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات ہیں کہ انجری کے شکار جنید خان کی جگہ سہیل تنویر کو چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی ناراضی کی وجہ سے ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کاکہناتھاکہ شہریارخان کسی وجہ سے سہیل تنویر سے نالاں ہیں جس کی وجہ سے اُنہوں نے سلیکشن کمیٹی کو سہیل تنویر کوسکواڈمیں شامل کرنے سے روکد یا اور چیئرمین کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی نے بھی سرتسلیم خم کیا۔ یادرہے کہ جنید خان انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے اور اُن کی جگہ راحت علی کو شامل کرلیاگیاجبکہ ماہرین کرکٹ کا کہناہے کہ راحت علی کی بجائے سہیل تنویر بہترین چوائس تھے جنہیں نظرانداز کردیاگیا۔

مزید : کھیل