عامر خان اور انوشکا شرمامقبول ترین بھارتی اداکار اور اداکارہ قرار

عامر خان اور انوشکا شرمامقبول ترین بھارتی اداکار اور اداکارہ قرار
عامر خان اور انوشکا شرمامقبول ترین بھارتی اداکار اور اداکارہ قرار

  

ممبئی (این این آئی) ایک میگزین نے اپنے ماہانہ سروے میں عامر خان کو بالی ووڈ کا مقبول ترین اداکار قرار دیا ہے جبکہ اس فہرست میں سلمان خان دوسرے ، شاہ رخ خان تیسرے ، اجے دیوگن چوتھے جبکہ امیتابھ پانچویں نمبر پر ہیں۔پاکستانی اداکار علی ظفر 36ویں اور فواد خان 37ویں نمبر پر رہے۔خواتین میں مقبول ترین اداکارہ کا اعزاز عامر خان کی فلم پی کے کی ہیروئین انوشکا شرما کے نام رہا۔ پریانکا چوپڑا دوسرے ، سوناکشی سنہا تیسرے ، دپیکا پڈوکون چوتھے اور کرینہ کپور پانچویں نمبر پر آئیں۔دوسری جانب بالی ووڈ فلم پی کے ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بھی بھا گئی اور اس نے اداکار عامر خان کو فلم پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کر لیا۔پی کے بالی ووڈ باکس آفس پر تو سب سے زیادہ کمائی کرکے تاریخ رقم کر ہی چکی ہے ،اب اس فلم کی بدولت عامر خان کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے والا ہے۔ عامر خان فلم میں اپنے کردار اور اس کی تیاری کے بارے میں صف اول کی امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے طلبا سے باتیں شیئر کریں گے۔عامر خان نے یونیورسٹی انتظامیہ کو جلد دورے کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوسکی۔

مزید : تفریح