فیس بک پر ایک خطرناک ٹروجن گروپ سرگرم ہونے کا انکشاف

فیس بک پر ایک خطرناک ٹروجن گروپ سرگرم ہونے کا انکشاف
فیس بک پر ایک خطرناک ٹروجن گروپ سرگرم ہونے کا انکشاف

  

جارجیا(ویب ڈیسک) ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ فیس بک پر ایک خطرناک ٹروجن گروپ سرگرم عمل ہوچکا ہے جس نے صرف دو دنوں کے اندر ایک لاکھ سے زائد صارفین کے اکاﺅنٹس کو متاثر کیا ہے۔اگر آپ کی نیوز فیڈ میں کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نظر آئے تو اسے انسٹال کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہی وہ خطرناک ٹروجن ہے جو نہ صرف آپکو اپنے فیس بک اکاﺅنٹ سے محروم کرسکتا ہے بلکہ دوستوں کے سامنے آپ کو سبکی بھی اٹھانا پڑسکتی ہے۔یہ ٹروجن اتنا خطرناک ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ماﺅس اور کی بورڈ کو بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔ٹروجن گروپ کے معاملے پر فیس بک کاکہناتھاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی