ویلنٹائن ڈے ، ہندو تنظیم کا پریمی جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان

ویلنٹائن ڈے ، ہندو تنظیم کا پریمی جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان
ویلنٹائن ڈے ، ہندو تنظیم کا پریمی جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان

  

آگرہ(آئی این پی)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم ہند مہاسبھا نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ساتھ گھومنے والے غیر شادی شدہ جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان کر دیا۔ ہند مہاسبھا کے سربراہ چندر پرکاش کوشک نے کہا کہ بھارت میں مغربی روایات کے تحت 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں، ہم محبت کے خلاف نہیں لیکن محبت کرنے والے جوڑے کو شادی ضرور کرنی چاہئے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تفریحی مقامات، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ساتھ گھومنے والے پریمی جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا جائے گا۔اگر جوڑوں نے شادی کرنے میں پس و پیش سے کام لیا تو ان کے والدین کو انکی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی