پی ٹی سی ایل نے ڈیوائسز اور ڈیٹا پیکجزکی نئی رینج متعارف کرادی

پی ٹی سی ایل نے ڈیوائسز اور ڈیٹا پیکجزکی نئی رینج متعارف کرادی
پی ٹی سی ایل نے ڈیوائسز اور ڈیٹا پیکجزکی نئی رینج متعارف کرادی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروسز مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہائی سپیڈ فور جی ایوو وائر لیس براڈبینڈ کسٹمرز کے لیے ڈیوائسز اور ڈیٹا پیکجزکی نئی رینج متعارف کروا دی ہے۔ نئی فور جی ایوو ڈیوائسز سپیڈ کے ساتھ بے مثال وائرلیس براڈبینڈ کنکٹیویٹی فراہم کرتی ہیں۔ نئی ڈیوائسز مناسب قیمت میں اور ماہانہ پیکجز کے ساتھ دستیاب ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر عدنان شاہد کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اعلیٰ معیار کا حامل وائرلیس براڈبینڈ انٹرنیٹ ترقی کے لیے نا گزیر ہے۔

مزید : بزنس