ٹرین کی کار سے ٹکر، بوگی میں آتشزدگی ، چھ افراد ہلاک

ٹرین کی کار سے ٹکر، بوگی میں آتشزدگی ، چھ افراد ہلاک
ٹرین کی کار سے ٹکر، بوگی میں آتشزدگی ، چھ افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (آن لائن) نیویارک میں ٹرین کی کار سے ٹکر سے 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں میٹر ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔

مزید : بین الاقوامی