سینٹ انتخابات ، سندھ میں اپوزیشن نے سر جوڑ لیے

سینٹ انتخابات ، سندھ میں اپوزیشن نے سر جوڑ لیے
سینٹ انتخابات ، سندھ میں اپوزیشن نے سر جوڑ لیے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں میں رابطہ قائم کیا گیا ے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آپس میں روابط قائم کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کا 5 رکنی وفد مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کرے گا۔ایم کیو ایم کی جانب سے 5 رکنی وفد میں فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی ، خالد مقبول ، بابر غوری اور بابر خان شامل ہیں جبکہ یہ ملاقات آج شام 5 بجے پیر پگاڑا کی رہائش گاہ راجہ ہاﺅس میں ہو گی۔اس ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جائے گا ۔

سینٹ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو 38 امیدواروں کی درخواستیں موصول

مزید : کراچی /اہم خبریں