یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جھگڑا

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جھگڑا
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جھگڑا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کے دوران عمران خان کی آمد پر کارکن جوش میں آ گئے اور انہوں نے بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیے۔

سینٹ انتخابات ، سندھ میں اپوزیشن نے سر جوڑ لیا

کشمیر سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سٹیج کے قریب جانے کی کوشش کی تو انہیں انتظامیہ کی جانب سے روک دیا گیا۔کارکن اس بات پر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے دیے۔کشمیری کارکنان نے موقف اپنایا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کشمیریوں کو انتظامیہ میں شامل کرنا چاہیئے تھا لیکن یہ امور اسلام آباد کو سونپ دیے گئے ہیں۔تاہم سینئر رہنماﺅں کی جانب سےبار بار روکنے کے باوجود کارکنان باز نہیں آئے بلکہ وقفے وقفے سے الجھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : اسلام آباد