اداکارہ میرا نے غلطیوں پر قوم سے معافی مانگ کر توبہ کر لی
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنی ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر قوم سے معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ میرا جذباتی ہو گئیں اور زاروقطار رو پڑیں، وہ پروگرام میں اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے زاروقطار رو پڑیں۔میرا نے موقف اپنایاکہ اُن کی کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے اہل وطن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ، وہ صدق دل سے معافی مانگتی ہیں ۔ پروگرام کے میزبان نے اُن کے مبینہ شوہر کے ساتھ سکینڈل اور بھارتی فلموں کے کچھ مناظر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ معاف کرتے ہیں اور معافی گنامٹادیتی ہے ، اداکارہ نے بھی عامر لیاقت کی تقریر کا بھرپورفائدہ اُٹھایا اور سکارف سرپر ڈال کر اللہ سے توبہ کرلی ۔