اجازت ملتے ہی محمد عامر کرکٹ گروبن گئے ، قومی ٹیم کو مشورے

اجازت ملتے ہی محمد عامر کرکٹ گروبن گئے ، قومی ٹیم کو مشورے
اجازت ملتے ہی محمد عامر کرکٹ گروبن گئے ، قومی ٹیم کو مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)سپاٹ فکسنگ میں سزابھگتنے والے فاسٹ باﺅلرمحمد عامر نے کرکٹ گرو کا روپ دھار لیا اور قومی کرکٹرز کو مشورے دینے لگے، کہتے ہیں نیوزی لینڈ سے شکستوں کی وجہ غیر متوازن ٹیم ہے۔سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامرکوڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیا ملی وہ تو کرکٹ گرو ہی بن گئے، کینسرکے عالمی دن پرلاہورمیں شوکت خانم کینسرہسپتال پہنچے، بچوں میں تحائف تقسیم کئے اوران کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر کے مرض میں متبلا بچوں کیساتھ وقت گزار کر انہیں آئندہ زندگی بسر کرنے کاحوصلہ ملا۔محمد عامر نے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے اسکواڈ کو قیمتی مشوروں سے بھی نوازڈالا۔کہتے ہیں کیویز سے شکست پر کھلاڑی سبق سیکھیں اور میگا ایونٹ کا آغاز نئے جوش وجذبے سے کریں۔ عامرنے مزیدبتایا کہ وہ آئندہ ماہ گریڈ ٹوسے کرکٹ کا دوبارہ آغازکرکے اپنا پہلا ڈومیسٹک میچ نومارچ کوکھیلیں گے جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے وہ پی سی بی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔

مزید :

کھیل -