ٹیلی نار نے لاکھوں کی کال آفر دوبارہ پیش کردی

ٹیلی نار نے لاکھوں کی کال آفر دوبارہ پیش کردی
ٹیلی نار نے لاکھوں کی کال آفر دوبارہ پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیلی نار نے ایک بار پھر لاکھوں کی کال متعارف کرائی ہے۔ لاکھوں کی کال دو افراد کے تحت ٹاک شاک صارفین روزانہ 5 لاکھ اور ہفتے میں 10 لاکھ جیتنے کا موقع پاسکتے ہیں۔ ٹیلی نار نے اس پیشکش کو متعارف کرانے کے لئے مہوش حیات، معمر رانا اور ہمایوں اشرف کو 70ءکی دہائی کے تناظر میں بڑے خوبصورت انداز میں ایک ٹی وی اشتہار پیش کیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ ا ٹھانے کے لئے نہ تو بیلنس لوڈ کرانے کی ضرورت ہے نہ ہی کسی کوڈ کے پریس کرنے کی۔ بس زیادہ سے زیادہ کال کرنے پر جیتنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ ٹیلی نار کی یہ پیشکش یکم مارچ 2015ءتک ہے۔ جیتنے والے صارف سے کمپنی اپنے نمبر 347 کے ذریعے رابطہ کرے گی، اگر انعام نکل آئے اور کمپنی رابطہ نہ کرے تو اس سے اسی نمبر 347 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ صارفین دوسرے کسی نمبر سے آنے والی کال پر بالکل بھی دھیان نہ دیں۔

مزید :

بزنس -