ریسکیو 1122 کے اہلکار 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ریسکیو 1122 کے اہلکار 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
ریسکیو 1122 کے اہلکار 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشاورت جسپال نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، دوسروں کی جانیں بچانے والوں کو پنجاب حکومت نے تکلیف میں رکھا ہوا ہے۔ ضلع قصور سمیت تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو باقاعدگی سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جو افسوسناک ہے۔ پنجاب میں ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ورکرز، اساتذہ کے بعد 1122 کے اہلکاروں کو سروس سٹرکچر اور مالی مسائل میں مبتلا رکھا گیا ہے۔ عوامی خدمت کے شعبے اور ان کے ملازمین پنجاب حکومت کی بدانتظامی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ پنجاب حکومت ضلع قصور سمیت دیگر تمام اضلاع کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو بلا تاخیر تنخواہیں اور بقایا جات ادا کرے۔

مزید :

لاہور -