’نامعلوم افراد‘ کے بعد ’نامعلوم عورت‘ فلم کی تیاریاں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی کامیاب فلم ”نامعلوم افراد“ کے بعد اب نجی چینل نے ایک فلم ”نامعلوم عورت“ کے نام سے بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس میں ماضی کی اداکاراﺅں سمیت حال ہی میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیلی ویژن اور فلم کی فنکارہ آمنہ الیاس کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ یہ فلم مضبوط کہانی کی وجہ سے کامیابی ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ مقامی اخبار خبریں کے مطابق اس فلم میں ماضی کی اداکارہ ندا ممتاز اورمعروف اداکار ندیم بیگ کے ساتھ ساتھ نعمان حبیب کو کاسٹ کرنے کے لئے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔ اس فلم کا مرکزی کردار ایک لڑکے کے گرد گھومتا ہے جو اپنے خاندان سے بغاوت کرتے ہوئے پسند کی شادی تو کرلیتا ہے مگر اس کو شادی کرنے کے بہت بھیانک نتائج بھگتنا پڑتے ہیں جس کے بعد وہ اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک جابستا ہے، مرکزی کرداروں میں آمنہ الیاس اور نعمان حبیب کو اس فلم کے لئے فائنل کرلیا گیا ہے اور اس فلم کا کیمرا مارچ میں اوپن ہوگا۔