حکومت میڈیا کوریج کیلئے کام کررہی ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں: شیخ رشید

حکومت میڈیا کوریج کیلئے کام کررہی ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں: شیخ رشید
حکومت میڈیا کوریج کیلئے کام کررہی ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں: شیخ رشید

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کوریج کیلئے کام کررہی ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں، کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیری اپنی تحریک کے ساتھ مخلص ہیں وہ آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مشرف کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، اس وقت پاکستان میں غیر اعلانیہ جنگ شروع ہوچکی ہے، تمام سکولوں اور کالجز کی حفاظت کرنا بہت مشکل کام ہے۔

مزید : اسلام آباد