بیرسٹر سلطان ٹیم میں شامل ، جمہوریت اور آمریت میں پلنے والوں میں فرق ہوتا ہے ، جمہورت کا مطلب آزادی ہے : عمران خان

بیرسٹر سلطان ٹیم میں شامل ، جمہوریت اور آمریت میں پلنے والوں میں فرق ہوتا ہے ...
بیرسٹر سلطان ٹیم میں شامل ، جمہوریت اور آمریت میں پلنے والوں میں فرق ہوتا ہے ، جمہورت کا مطلب آزادی ہے : عمران خان

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب حقیقی آزادی ہوتا ہے جبکہ جمہوریت اور آمریت میں پرورش پانے والوں میں فرق ہوتا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون انسان کی حفاظت کے لیے ہوتا ہے جبکہ جمہوریت کے اصل معنی آزادی ہیں۔لیکن پاکستان میں جعلی جمہوریت رائج ہے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سلطان محمود کے کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر عمران خان نے انہیں مبارکباد دی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سلطان محمود پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے ۔ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کشمیر کی عوام کے لیے بہترین فیصلہ ہے جبکہ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ مزید اچھے لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کریں تاکہ تحریک انصاف کشمیر میں بھی مضبوط جماعت بن سکے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی اقتصادی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، آزادی کی جنگ کے شہداءکو سلام : نواز شریف

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013 ءمیں بدترین دھاندلی کی گئی ہے جبکہ اسی ماہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جمہوریت میں عام آدمی کو کیا انصاف ملے جب خود میرے حلقے میں ڈاکا ڈال دیا گیا اور الیکشن میں دھاندلی ہو گئی۔

موجودہ حکومت پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوریت درحقیقت اقتدار کی جنگ ہے جبکہ تحریک انصاف نے دھرنا بھی اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اس طرح ملے ہوئے ہیں جیسے بچھڑے بھائی ہوں ۔اور اس کا نقصان حقیقی جمہوریت کو پہنچ رہا ہے۔اس ملک میں قبضہ کی جنگ ہے اور یہ بہت بڑی جنگ ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہ سوئٹزرلینڈ کی آبادی لاہور جتنی ہے لیکن وہاں 25 صوبے ہیں جبکہ دس کروڑ آبادی کا صوبہ پنجاب اکیلا وزیر اعلیٰ پنجاب چلا رہا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد خیبر پختونخواہ میں مثالی بلدیاتی نظام آنے والا ہے جبکہ اس نظام کے ذریعے گاﺅں کے لوگوں کو اختیارات منتقل کر دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ذمہ داریاں تقسیم نہ کی جائیں تو نظام نہیں چل سکتا ۔جبکہ تحریک انصاف میں نظریاتی لوگ موجود ہیں اور ہم لوگوں کو اکٹھا کریں گے جس سے صوبے کے معاملات کو بہتر طور پر چلایا جا سکے گا۔

بھارت کشمیر میں زمینی و آبی وسائل پر قابض ہو رہا ہے : سید علی گیلانی

آزاد کشمیر کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر میں قائم ہو گی تو وہاں ہر ادارہ حکومت کے ساتھ تعاون کر کے چلے گا لیکن صرف نیب کا ادارہ خود مختار اور آزاد ہو گا۔تحریک انصاف نیب کو فعال بنائے گی جو سب اداروں سے اوپر ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کا نظام لے کر آئیں گے جس سے ملک میں تبدیلی آ جائے گی۔عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں اپنا سونامی لے کے جانا چاہتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں