بھکاری بن کر لوٹنے والی تین خواتین گرفتار

بھکاری بن کر لوٹنے والی تین خواتین گرفتار
بھکاری بن کر لوٹنے والی تین خواتین گرفتار

  

گوجرانوالہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھکاری بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 3 خواتین پر مشتمل گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں فیکٹری میں چوری کرنے والے گروہ کی نشاندہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کر لی گئی جبکہ پولیس نے اس گروہ کو گرفتار بھی کر لیا۔پولیس کے مطابق 3 رکنی گروہ خواتین پر مشتمل ہے جبکہ تینوں بھکاری کا بھیس بنا کر عوام کو لوٹتے تھے۔پولیس نے فوٹیج کے ذریعے کے شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا تاہم ابھی ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : گوجرانوالہ