وفاقی پولیس کو بھی موبائل فون کالزکاسراغ لگانے کااختیارمل گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس کو پہلی مرتبہ موبائل فون کی کالز کا سراغ لگانے کی ٹیکنالوجی فراہم کر دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس کو اس قسم کے آلات فراہم کیے گئے ہیں، اس سے پہلے ایسے تمام آلات فوج کے خفیہ اداروں کے پاس ہوتے تھے۔
بی بی سی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پولیس کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی ہے اور پولیس کو اس ضمن میں مطلوبہ سازوسامان اور گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے قانون نافد کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد ا±ن اہلکاروں کو بھی تربیت دی ہے جو صدر اور وزیر اعظم سمیت بیرون ملک سے پاکستان کے دورے پر آنے والی اہم شخصیات کی سکیورٹی کے لیے لگائے گئے روٹ پر تعینات ہوتے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان اہلکاروں کو تربیت دینے کی منظوری فوجی قیادت نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر دی تھی۔