سستی ترین منگنی کی انگوٹھی کے شادی پر حیران کن اثرات

سستی ترین منگنی کی انگوٹھی کے شادی پر حیران کن اثرات
سستی ترین منگنی کی انگوٹھی کے شادی پر حیران کن اثرات

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) شادی پر ضرورت سے زیادہ خرچ کرنے والوں کیلئے ایک نئی تازہ تحقیق میں یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ اس فضول خرچی کی سزا صرف مالی نقصان کی صورت میں نہیں بلکہ طلاق کی صورت میں بھی مل سکتی ہے۔ المیری یونیورسٹی کے ماہرین نے 30 ہزار شادی شدہ افراد پر تحقیق کرکے معلوم کیا کہ جن لوگوں نے دلہن کو اوسط سے زیادہ مہنگی انگوٹھی پہنائی ان کی طلاق کی شرح سستی انگوٹھی والوں کی نسبت واضح طور پر زیادہ رہی۔ جن لوگوں نے شادی پر دلہن کو 2 سے 4 لاکھ روپے کی انگوٹھی پہنائی ان میں طلاق کی شرح تقریباً ایک لاکھ یا کم مالیت کی انگوٹھی پہنانے والوں کی نسبت 1.3 گنا زیادہ رہی۔ دوسری جانب حد سے زیادہ سستی انگوٹھی پہنانے والوں کیلئے بھی حالت کچھ زیادہ اچھے نہ رہے۔

قدیم ترین انسانی کھوپٹری دریافت،حیرت انگیز انکشافات

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگی انگوٹھی پہنانے والے عام طور پر دیگر اخراجات بھی بہت زیادہ کرتے ہیں اور شادی کے شروع میں ہی قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں، البتہ امیر طبقے میں بھی حد سے زیادہ خرچ کرنے والوں میں شادی کی ناکامی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ سب سے زیادہ کامیاب اور پرسکون شادی ان کی ہیں جنہوں نے اس اہم موقع پر درمیانے درجے کے اخراجات کئے اور فضول خرچی سے پرہیز کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس