وہ وقت جب جنوبی کوریا نے قوت باہ بڑھانے والے انسانی گوشت کے چینی کیپسول پکڑ لیے اور پھر ۔۔۔

وہ وقت جب جنوبی کوریا نے قوت باہ بڑھانے والے انسانی گوشت کے چینی کیپسول پکڑ ...
وہ وقت جب جنوبی کوریا نے قوت باہ بڑھانے والے انسانی گوشت کے چینی کیپسول پکڑ لیے اور پھر ۔۔۔

  

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا میں حکام نے چین سے سمگل ہوکر آنے والے انسانی گوشت سے بنائے گئے ہزاروں کیپسول برآمد کرلئے ہیں جنہیں لوگ وسیع پیامنے پر مردانہ طاقت کیلئے استعمال کررہے تھے۔ امریکی اخبار ”وال سٹریٹ جرنل“ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوچکی ہے کہ یہ کیپسول نومولود بچوں کے گوشت سے بنائے گئے ہیں۔ حکام نے گزشتہ اگست سے لے کر اب تک 17,500 کیپسول پکڑے ہیں۔ گزشتہ سال جنوبی کوریا کے ٹی وی چینل SBS نے ایک ڈاکو مینٹری میں دکھایا تھا کہ بعض چینی دوا ساز کمپنیاں اسقاط حمل کا کام کرنے والے کلینکوں کے ساتھ ملکر یہ قابل نفرت جرم کررہی ہیں کہ اسقاط حمل کے ذریعے حاصل ہونے والے بچوں کے اجزاءاور باقیات کو مردانہ طاقت کے کیپسول بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

دیوہیکل چوہے کی ممکنہ تصاویر سامنے آگئیں

بعض چینی روایات میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ نومولود کا گوشت کھانے سے بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق یہ خوفناک جرم کرنے میں شمالی چین کے کوریائی نژاد باشندوں کی بڑی تعداد ملوث ہے جو چین میں یہ کیپسول تیار کرواکے دنیا میں سمگل کرتے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مردوں بچوں کے گوشت سے بننے والے کیپسول کھانے والے کو ناقابل علاج خوفناک بیماریوں میں بھی ملوث کرسکتے ہیں جبکہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کا صحت کیلئے زرہ بھر فائدہ نہیں ہے اور انہیں کھانا سوائے جہالت اور بے وقوفی کے کچھ نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس