قذافی سٹیڈیم کے قریب تہرے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سی ڈی بر آمد

قذافی سٹیڈیم کے قریب تہرے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سی ڈی بر آمد
قذافی سٹیڈیم کے قریب تہرے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سی ڈی بر آمد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم کے سامنے تین خواتین کو قتل کرنے کے بعد بشیر نامی شخص کی خودکشی کے بعد پولیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بشیر ملائیشیا میں رہتا تھا اور وہاں بھی اقدام خودکشی کے جرم میں سات ماہ کی قید کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ بشیر کے پاس مقتولہ فریدہ کی ایک بیٹی کی سی ڈی تھی جس کی وجہ سے وہ انہیں بلیک میل کر رہا تھا۔ پولیس نے گاڑی سے سی ڈی بھی بر آمد کر لی ہے تاہم یہ سی ڈی تین جگہوں ٹوٹ چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ڈی میں موجود ڈیٹا ملنے پر تحقیقات کسی منطقی انجام کی طرف جا سکتی ہیں۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بشیر کروڑوں روپے کا مقروض تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی کشیدگی، پاکستانی سفارتی اہلکار پاکستان واپس آ گئے

مزید : لاہور /اہم خبریں