ایم کیو ایم کے وفد کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ دیگر ارکان میں فاروق ستار، اورنصرت شوکت شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفد نے سابق صدر کی عیادت کرنے کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے مقدمات پر بھی بحث کی گئی جبکہ تمام قائدین نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا۔