تحریک انصاف میں اختلافات، سندھ کے نائب صدور مستعفی

تحریک انصاف میں اختلافات، سندھ کے نائب صدور مستعفی
تحریک انصاف میں اختلافات، سندھ کے نائب صدور مستعفی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سندھ قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے نائب صدور عنایت خٹک اور شاہ نواز جدون مستعفی ہو گئے ہیں جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے فیصلوں میں انہیں شامل نہیں کیا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر عنایت خٹک کا کہنا تھا کہ سندھ میں تنظیم سازی سے متعلق کوئی کام نہیں کیا گیا جبکہ شاہ نواز جدون نے الزام لگایا کہ سندھ کی قیادت کو پارٹی کے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔ دونوں نائب صدور نے پارٹی کارکن کی حیثیت سے کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں