ممتاز صحافی عطا الحق قاسمی کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان

ممتاز صحافی عطا الحق قاسمی کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان
ممتاز صحافی عطا الحق قاسمی کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے سینئر صحافی عطا قلحق قاسمی کو گورنر پنجاب تعینات کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف واقعی ہی عطالاحق قاسمی کو اس عہدے پر تعینات کرنا چاہتے ہیں اور اس پر سنجیدگی سے غور بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات میں سینئر صحافی عارف نظامی کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے نئے گورنر پنجاب کے بارے میںپوچھا گیا تو انہوں نے ان کو ہی اس عہدے کی پیشکش کر دی تھی تاہم قویٰ امکان ہے کہ اس عہدے پر ایک صحافی ہی کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واضح رہے چوہدری سرور نے حکومت سے اختلاف پیدا ہونے پر کچھ روز قبل استعفیٰ دیدیا تھا۔

آئی ایم ایف 55 کروڑ ڈالر امداد دینے پر رضامند، تمام اقتصادی اہداف حاصل کئے: اسحاق ڈار

مزید : لاہور /اہم خبریں