عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ، فی بیرل قیمت 56ڈالر ہو گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) علامی منڈی میںخام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد غیر متوقع طور پر اضافہ ہو کر فی بیرل قیمت 55.95 ڈالر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے اور تیل کی قیمت پچھلے چھ سال کی کم ترین تک پہنچنے کے بعد رواں ہفتے اچانک طور پر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اگریہی سرمایہ کاری جاری رہتی ہے تو تیل کی قیمتیں واپس بڑھ سکتی ہیں۔
سربراہوں کی عدم تعیناتی، برطانیہ سے ملنے والے 20 ارب ضائع ہونے کا خدشہ