این اے 122، ایاز صادق 7 فروری کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

این اے 122، ایاز صادق 7 فروری کو بیان ریکارڈ کرائیں گے
این اے 122، ایاز صادق 7 فروری کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق 7 فروری کو این اے 122 میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کی پیشی کیلئے فارمولہ طے کر لیا ہے اور انہیں بغیر پروٹوکول پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریبول میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے 10,10 افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جبکہ عمران خان کے وکلاءہفتے کو ہی ایاز صادق پر جراح مکمل کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں