پاکستانی ٹیم 1992 والی نہیں، ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل تک ضرور جائے گی: شعیب اختر

پاکستانی ٹیم 1992 والی نہیں، ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل تک ضرور جائے گی: شعیب ...
پاکستانی ٹیم 1992 والی نہیں، ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل تک ضرور جائے گی: شعیب اختر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015کیلئے منتخب کی گئی قومی ٹیم 1992کی ٹیم سے مماثلت نہیں رکھتی تاہم مجھے یقین ہے ٹیم کوارٹر فائنل ضرور کھیلے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں کپتان کا کردار بہت اہم ہو گا اس لئے ضروری ہے کہ مصباح ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کریں۔ انہوں نے مصباح الحق کو مشورہ دیا کہ اگر ٹیم نیچے جانے لگے تو وہ اوپر آئیں اور مورال گرنے نہ دیں، ضرورت پڑنے پر باؤلنگ بھی کروائیں۔ ایک سوال کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا اہم ہونا چاہئے نہ کہ بھارت سے جیتنا۔

سہیل تنویر کو چیئرمین پی سی بی سے اختلافا ت مہنگے پڑ گئے

مزید : کھیل