پولیس سول سوسائٹی کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرے: رابطہ کمیٹی

پولیس سول سوسائٹی کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرے: رابطہ کمیٹی
پولیس سول سوسائٹی کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرے: رابطہ کمیٹی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے کہ ہے کہ پولیس سول سوسائٹی کے گرفتار ارکان کو فوری رہا کرے۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کا احتجاج آئینی و جمہوری حق ہے پولیس گرفتار افراد کو رہا کرے۔ واضح رہے کہ سول سوسائٹی جبران ناصر کی قیادت میں شکار پور میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے دھرنا دیئے ہوئے تھی لیکن حکومتی ارکان سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا تھا تاہم آج اہل سنت والجماعت کی طرف سے یوم کشمیرکے حوالے سے ریلی نکالے جانے کے بعد دھرنا دوبارہ شروع کر دیا گیا جس پر پولیس نے جبران ناصر سمیت متعدد افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

مزید : کراچی