موبائل اور ٹیبلیٹ کے لیے حیران کن Key Board ، اب ٹائپنگ ا نتہائی آسان

موبائل اور ٹیبلیٹ کے لیے حیران کن Key Board ، اب ٹائپنگ ا نتہائی آسان
موبائل اور ٹیبلیٹ کے لیے حیران کن Key Board ، اب ٹائپنگ ا نتہائی آسان

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)موبائل اور ٹیبلٹ پر ٹائپنگ کرنا ایک مشکل کام ہے اور اکثر لوگ غلطیوں سے بھرا ہوا میسج بھیجنے پر خوب شرمندہ بھی ہوتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس مشکل کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا ’کی بورڈ‘ بنا لیا ہے جو باآسانی جیب میں ڈالا جاسکتا ہے اور اس پر صرف آٹھ keysکے ذریعے 26الفاظ کا کام لیا جا سکتا ہے۔TextBladeنامی یہ کی بورڈ صارف کی ٹائپنگ کے دوران سپیلنگ کی غلطیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ الفاظ بھی تجویز کرتا ہے۔یہ کی بورڈ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی WayToolsکمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی قیمت 99ڈالر(10ہزار روپے)رکھی ہے۔سیلی کان بیس سے بنے اس کی بورڈ کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ آٹھ keysپر 26انگریزی کے الفاظ کواس طرح لکھا گیا ہے کہ صارف ٹائپنگ کرسکے۔

اداکارہ میرا نے غلطیوں پر قوم سے معافی مانگ کر توبہ کر لی

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کی بورڈ بہت ہی چھوٹا اور ہلکا ہے اور صارف کو ٹائپنگ میں بالکل بھی دشواری نہیں ہوگی، موبائل اور ٹیبلٹ صارفین کے لئے یہ بہت ہی مفید گیجٹ ہے۔اسے موبائل اور گیجٹ کے ساتھ جوڑتے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ صارف کو ٹائپنگ کے دوران الفاظ بھی تجویز کرے گا۔اس کا سائز 4x1.2x0.4انچ اوروزن 42گرام ہے۔ اسے بلیو تھ کے ذریعے بھی کنیکٹ کیا جاسکتا ہے، اس کی بیٹری لائف ایک ماہ، ٹائپنگ کے لئے ہر keyکے لئے 0.7انچ جگہ رکھی گئی ہے۔ اس کی بورڈ کو آئی فون، اینڈرائیڈ ڈیوائسسز کے ساتھ فوراًجوڑ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی