وارد نے پہلا شےئر ڈپلانز اور MiFiڈیوائس متعارف کر ادیا

وارد نے پہلا شےئر ڈپلانز اور MiFiڈیوائس متعارف کر ادیا

 لاہور(بزنس ڈیسک)وارد ٹیلی کام نے انڈسٹری کا پہلاشےئرڈپلانز مع اس کی ایل ٹی ایMiFi ڈیوائس متعارف کرادی ہے ۔MiFiڈیوائس پورٹیبل وائر لیس روٹر کی طرح کام کر تا ہے جو 10سمارٹ فونز ، ٹیبلٹس یا لیپ ٹاپس تک کو منسلک کر سکتا ہے جبکہ صارفین کو پاکستان بھر کے بٹرے شہروں میں ایل ٹی ای سپیڈ انٹر نیٹ تک رسائی حاصل ہو گی ۔شےئر ڈپلانز دونوں پری پیڈاور پوسٹ پیڈ کسٹمر کیلئے دستیاب ہے جو صارفین کو دو اضافی وارد نمبرز تک منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں انٹرنیٹ پلان اور کامن بل شےئر کر سکیں ۔یہ دونوں ایل ٹی ای ڈیوائس نیز MiFi ڈیوائس صارفین کیلئے قابل اطلاق ہے ۔سسٹم بہت محفوظ ہے کیونکہ MiFiاونر کے بغیر کوئی دوسرا ڈیوائس نیٹ ورک تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ۔یہ ہی نہیں بلکہ صارف کی سہولت کیلئے بیٹری لائف چھ گھنٹے تک چلتی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر پرائسنگ ، سیگمنٹس اینڈ وی اے ایس کا کہنا تھا کہ ہم کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں ۔MiFiڈیوائس بمع ایل ٹی ای سم ماہانہ 35جی بی کے مفت انٹر نیٹ کے ساتھ 9999روپے میں دستیاب ہے۔

مزید : علاقائی