فیصل آباد میں معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے دالوال میں معمولی تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں جماعت علی اور امجد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زاہدہ بی بی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈجکوٹ رورل ہیلتھ منتقل کر دیا ہے،جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں معمولی تنازع تھا جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔
