انگلش پلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
جوہانسبرگ(آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، ٹاپ آٹھ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے اور اس کے ابتدائی آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے، یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ میچ میں کسی ٹیم کے پہلے آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے ہوں۔بٹلر نے 5، بین سٹوکس نے 3 جبکہ ایلکس ہیلز نے دو، جیسن روئے، جوروٹ، مورگن، معین علی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک چھکا لگایا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 399 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا۔
