ایک ماہ کیلئے ٹینس کورٹس سے دور ہونے پر مجبور
نئی دہلی(آئی این پی) گھٹنے کی سرجری کے باعث سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہیں گے اور انہیں روٹرڈیم کے علاوہ دبئی میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹس سے محرومی بھی برداشت کرنا پڑے گی۔ ان کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ چونتیس سالہ راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں اخراج والے روز ہی کورٹ سے باہر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
راجر فیڈرر نے بھی اس اچانک انجری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
