کار مودی کے اشتراک سے آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش
لاہور(پ ر)پاکستان کی سرکردہ آن لائن وہیکل مارکیٹ پلیس Carmudi اور ای کامرس گیٹ وے پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسٹریٹجک پارٹنرز کی حیثیت سے آٹو اینڈٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش2016کا انعقاد کیا۔آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش کاشمار دنیا بھر میں آٹو موٹیو صنعت کے بڑے تجارتی ایونٹ میں کیا جاتا ہے۔رواں برس کار مودی پاکستان نے اس نمائش کو ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک میں منعقد کیا۔یہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 26سے28جنوری تک جاری رہی جس میں غیر ملکی سفاتکاروں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ جائنٹ اور آٹو موٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد اور ماہرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نمائش میں متعدد مقامی آٹو موبائل سپلائرز اور ڈیلرز نے شرکت کی جس میں FAW،سوزوکی RIAZاور ٹویوٹا وغیرہ شامل تھیں جبکہ مقامی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چین،ایران،افغانستان اور دیگر ممالک سے بڑی تعدادمیں کمپنیوں نے بھی نمائش میں اپنی مصنوعات کا بھرپور ڈسپلے کیا۔اس نمائش میں آٹو موٹیو ٹیسٹنگ آلات،موٹر بائیکس،کار،بائیکس،آٹو پارٹس،اسپورٹس ٹرک،منی ٹرک،ایئر پورٹ ٹرانسپورٹیشن،ایئر پورٹ لیمو ٹیکسی،موٹر وہیکل اور پارٹس سمیت آٹو موٹیو انڈسٹری کی دیگر مصنوعات اور خدمات کا ڈسپلے کیا گیا۔ نمائش میں رکھی گئی کاریں شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ کارمودی کے اسٹالز پر بھی کاروں سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ Carmudi پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ مراد خان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش انڈسٹری کے نمائندوں اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اعتبار سے نہایت مفید ثابت ہوئی ہے ۔
اس نمائش نے آٹو ڈیلرز کو کارمودی پاکستان جیسے آن لائن پلیٹ فارم کو سمجھنے اور جاننے کیلئے بہترین موقع فراہم کیا اور ہم یقینی طور پر ایسے ایک اور ایونٹ کیلئے جلد واپس آئینگے۔ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کا کہنا تھا کہ 13ویں آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا نمائش2016صارفین اور خریداروں کیلئے نہایت ہی متاثر کن رہی ہے ،مقامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی فروخت اور ڈسٹڑی بیوٹرز کی تلاش کی خواہش رکھنے والے غیر ملکی نمائش کنندگان اس نمائش میں حاصل ہونے والے کاروباری مواقعوں سے مطمئن دکھائی دیئے ہیں،ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس تین روزہ نمائش کو 40ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس14ویں آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش14تا16مارچ2017کو ہوگی۔
