اورنج ٹرین کے متاثرین میں فوری ادائیگیوں سے بے چینی کا خاتمہ ہوگا ‘ لاہو چیمبر

اورنج ٹرین کے متاثرین میں فوری ادائیگیوں سے بے چینی کا خاتمہ ہوگا ‘ لاہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے حاصل کی جانے والی اراضی کے معاوضے کے لیے 20 ارب روپے مختص اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فوری ادائیگیوں کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگا بلکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی بروقت تکمیل بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بلاشبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ایک عالمی معیار کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد نہ صرف لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی نظروں میں ملک کی ساکھ بھی بہتر بہتر ہوگی لیکن اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا بھی بہت ضروری تھا۔
، یہ بات بڑی خوش آئند اور تسلی بخش ہے کہ پنجاب حکومت نے معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے بیس ارب روپے مختص اور ون ونڈو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کے اس قدم سے افہام و تفہیم کی فضا پیدا ہوگی ترقیاتی منصوبے احسن طریقے سے بروقت مکمل کیے جاسکیں گے۔

مزید :

کامرس -