وفاقی انشورنس محتسب کی مداخلت پر انشورنس کمپنیوں کی شکایت کنندگان کو ادائیگیاں

وفاقی انشورنس محتسب کی مداخلت پر انشورنس کمپنیوں کی شکایت کنندگان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کامرس ڈیسک) میسرز GAC پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف کلیم کی ادائیگی نہ کرنے کی شکایت درج کروائی ۔ وفاقی انشورنس محتسب کی مداخلت پر انشورنس کمپنی اورشکایت کنندہ کے درمیان اختلافات ختم کراتے ہوئے انشورنس کمپنی کو رقم کی ادائیگی کا حکم صادر فرمایا جس پر کمپنی نے شکایت کنندہ کو 102,000/- روپے کی رقم ادا کردی۔ وفاقی انشورنس محتسب ادارے کی مداخلت پر کلیم کے تصفیے کے لئے دونوں فریقین کے طرزِ عمل کو بھی سراہا۔اسلام آباد سے شکایت کنندہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد افسر خان نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف مناسب خدمات کی فراہمی نہ کرنے کے نتیجے میں مالی نقصان کی شکایت درج کروائی تھی۔ وفاقی انشورنس محتسب کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے شکایت کنندہ کو 38 ہزار روپے کا چیک جاری کردیا۔چکوال کے رہائشی جواد حسین نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف کلیم نہ دینے کی شکایت کی تھی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے انشورنس کمپنی کو 113,000/- روپے ادا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

مزید :

کامرس -