ہائبرڈ بیج کے استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافہ اور غذائیت کم ہونے لگی:ماہرین

ہائبرڈ بیج کے استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافہ اور غذائیت کم ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ہائبرڈ بیج کے استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافہ جبکہ غذائیت کم ہونے لگی، سبزیوں و پھلوں میں ذائقہ کیلئے کاشتکاروں کو فصلوں کے روایتی اگاؤ کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ بیجوں کے استعمال سے جہاں اوسط پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں ان کے کچھ منفی اثرات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں، ہائبرڈ بیج سے حاصل کردہ فصل میں غذائیت اور ذائقہ روایتی فصل کی نسبت کم ہوتا ہے۔ ہائبر ڈ بیج جس زمین میں استعمال کیا جاتا ہے دوبارہ وہی فصل حاصل کرنے کے لئے اسی کمپنی سے بیج خریدنا پڑتا ہے جسے کسان مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بار بار ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کرنے کے بعد اس زمین میں عام روایتی بیج نہیں اگتا اگر اگتا بھی ہے تو اس سے بہت کم فصل ہوتی ہے ۔
ماہرین نے کہا ہے کہ جہاں ہائبرڈ بیج کے استعمال کے اضافہ سے روایتی فصلوں کی پیداوار میں روزبروز کمی واقع ہورہی ہے اندیشہ ہے کہ مقامی روایتی فصلوں کا حصول کہیں ناپید نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ آج کل مارکیٹ میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ہائبرڈ بیج باآسانی دستیاب ہیں۔یہ بائبرڈ بیج مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں فروخت کرتی ہیں۔جد سائنس اور جینٹک انجینئرنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے ان بیجوں کی تیاری کا بنیادی مقصد کم عرصہ میں سبزیوں اور پھلوں کا حصول اور کم لاگت میں زیادہ پیداوار کا حاصل کرنا ہے۔ہائبرڈ بیج مختلف نسلوں کے بیجوں کی کراس میچنگ اور فرٹیلائزیشن کے بعد تیار کئے جاتے ہیں جس سے فصل کی اوسط پیدا وار عام روایتی بیجوں کی پیداوار سے کئی گنازیادہ ہوتی ہے جس سے کسان کو زیادہ فصل او منافع حاصل ہوتا ہے ۔ ملک بھر میں مختلف فصلوں اور پھلوں جن میں مکئی‘چاول‘کپاس‘گندم‘مٹر‘ٹماٹر‘آم‘کینو‘خربوزہ‘تربوز‘سٹابری وغیرہ کے ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -