تیونس میں رات کا کرفیو ختم کرنے کااعلان
تیونس سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی افریقی ملک تیونس میں حکومت نے رات کا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ کرفیو گزشتہ ماہ دہشت گردانہ حملوں اور سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔
غیرملکی خبررساں خبررساں ادارے کے مطابق تیونس حکومت کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا کہ سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد جمعرات کی رات سے تیونس کے تمام علاقوں میں رات کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ کرفیو گزشتہ ماہ دہشت گردانہ حملوں اور سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔
