وزیراعظم نواز شریف آج آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (آئی این پی) یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف (آج) مظفر آباد جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف(آج) مظفر آباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے اہم ایشوز پر پیش رفت ضروری ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے
