پنجاب اسمبلی ؛ لوکل گورنمنٹ قانون سمیت 2ترمیمی بل منظور ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

پنجاب اسمبلی ؛ لوکل گورنمنٹ قانون سمیت 2ترمیمی بل منظور ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی نے 2 مسو دہ قانون (پہلی ترمیم اور دوسری ترمیم) مقامی حکومت پنجاب مسودہ قانون نمبر 8اور مسودہ قانون نمبر 11،بابت 2016ء کثرت رائے کے ساتھ منظور کر لئے ہیں اس دوران اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے رکن صدیق خان نے ان پر تیاری کیلئے مزید تین دن کا وقت مانگا جو ا نہیں نہیں ملاتو اپوزیشن کے ارکان نعرے بازی کرتے ہو ئے ایوان کی کاروائی سے واک آؤٹ کرگئے اس موقع پر سپیکر رانا محمد اقبال نے اپوزیشن اراکان کو مناکر لانے کیلئے چودھری شیر علی، ہارون سلطان اور طاہر خلیل سندھو کو بھیجا لیکن اپوزیشن کے ارکان واپس ایوان میں نہیں آئے تو سپیکر رانا محمد اقبال نے بار بار اپوزیشن کو واپس بلانے کے لئے اعلانات کرنے شروع کئے تاہم اسی دوران یہ دونوں بل منظور کر لئے گئے۔ دریں اثناء شیخ علاؤالدین کی جانب سے پیش کردہ تحاریک التوائے کار میں کہا گیا کہ قودی نوعیت کے مسئلہ کو زیر بحث لانے کے لئے اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی جائے۔ مسئلہ میں پنجاب حکومت کے سول سیکرٹریٹ او ر تمام محکموں کے اخراجات اور ادائیگیاں اکاؤنٹ جنرل کے دفتر کے رحم و کرم پر ہیں جس کے نتیجے میں جعلی بلوں میں کمشن لے رہے ہیں۔ لہٰذا اس پر بحث کی اجازت دی جائے اس پر پارلیمانی سیکرٹری نذر محمد گوندل نے کہا کہ پنجاب کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے۔ اے جی آفس صرف کسٹوڈین ہے تاکہ یہ پیسہ متعلقہ محکمہ کو دیا جائے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں چوہدری اختر علی خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شمشاد احمد خان اس ہاؤس کا رکن تھا اور میں چوہدری اختر علی خان جو شمشاد علی خان شہید کے بھائی بھی ہیں ان کی بات سے سو فی صد اتفاق کرتا ہوں اور ان کے جذبات کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ایوان میں بیٹھے ہوئے ہر رکن کے جذبات بھی ان جیسے ہیں ۔ ان کے مقدمے میں جوافراد نامزد ہوئے ان میں سے چار ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے بقیہ کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ایک ملزم رفیق عرف فیقی ورک اس کی موجودگی دبئی میں معلوم ہوئی ہے۔ لہٰذا انٹرپوں کے ذریعے اسکو پکڑنے کے لئے ٹیمیں دبئی روانہ کردی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں میری سی سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دو ہفتے کے بعد مزید ہرا گرس کے بارے میں بتائیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب تک یہ کیس اپنے متعلق انجام کو نہیں پہنچتا تو اسمبلی کے ایجنڈے پر رہے گاجس کے سپیکر نے اسکو موغر کردیا۔ احسن ریاض فیتانہ کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ یہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقعہ بنک ڈکیتی کا ہے۔ اس ضمن میں کارروائی جاری ہے اور اس بارے میں سراغ مل گیا ہے جلد بریک ٹھرو ہوگا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں ڈاکٹر وسیم اختر سعید نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف چولستان میں سولر انرجی پارک چین کی مدد سے قائم کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے لئے انکا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ یہاں ایک بات ضروری کہنا چاہتا ہوں کہ اس سولر پارک میں کام کرنے والے مزدور بڑی تعدادٍ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بیٹھے ہیں کیونکہ ابھی تک انکو کام کرنے کاعوضانہ نہیں ملا جو لاکھوں میں ہے۔ سپیکر ان کی دادرسی کروائی جائے۔ اس کے جواب میں وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں سولر پارک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے رابطہ کرنے کا مسئلہ حل کروا دوں گا۔ اس کے ساتھ ہی سپیکر اسمبلی نے اسمبلی کی کارروائی آج دس بجے تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -