مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں مسترد پولیس پر حملہ،فرار کی ناکام کوشش پر گرفتار
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج ہونے پر ریٹائرڈ پولیس افسر کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں نے فرار کی کوشش میں پولیس پر حملہ کر دیاتاہم سی آئی اے پولیس نے ہائی کورٹ میں تعینات پولیس اہلکاروں کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو نے ملزم فیصل چیمہ اور اعجاز کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔پراسیکیوشن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر سابق پولیس افسر کو قتل کیا جبکہ ملزمان تفتیش میں بھی گنہگار ہیں۔ ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان نے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی ۔تاہم ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔
