جش بہاراں فیسٹیول کی تیاریاں شروع،جیلانی پارک میں سٹالوں کیلئے جگہ الاٹ

جش بہاراں فیسٹیول کی تیاریاں شروع،جیلانی پارک میں سٹالوں کیلئے جگہ الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول کی تیاریاں ، جیلانی پارک میں عوام کی تفریح کے لئے روایتی کھانوں اور مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے سٹالز کے لئے 41لاکھ 5ہزار روپے کے عوض ایک مہینے کے لئے 50کنال جگہ دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پی ایچ اے انتظامیہ نے سٹالز کیلئے محدود جگہ لھی جبکہ رواں سال مالی مفاد کے لئے سٹالز کی تعداد کو ٹھکیدار کی صوابدید پر چھوڑدیا ہے جس کے لئے ٹھیکہ میں سٹالز کی تعداد کی بجائے 50کنال جگہ کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے ٹھیکیدار نے زیادہ پیسے کمانے کے لئے سٹالز کے سائز کو چھوٹاکر دیا ہے اور 16ضرب14سائز کے سٹالز کے 1لاکھ اور40ہزار وصول کرنے شروع کر دےئے ہیں جبکہ معاہدے کے مطابق سٹالز کا سائز 16ضرب 24طے پایا تھا