سلنڈ دھماکے سے جاں بحق 5 بچوں کی نعشیں فیصل آباد میں سپرد خاک

سلنڈ دھماکے سے جاں بحق 5 بچوں کی نعشیں فیصل آباد میں سپرد خاک
 سلنڈ دھماکے سے جاں بحق 5 بچوں کی نعشیں فیصل آباد میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (خبر نگا ر ) سبزہ زار کے علاقہ میں سلنڈر د ھما کہ سے جھلس کر زخمی ہونے والی ڈیڑھ سال کی شیر خوار بچی بھی زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہا ر گئی، جاں بحق ہو نے والے پانچ بچو ں کی نعشیں والد ین کے سپرد کردی گئیں ۔ والدین لاشیں اٹھا کر آبائی علاقے فیصل آبادپہنچ گئے، نعشیں گھر پہنچنے پر ماں اور ر شتہ دارو ں کی چیخ و پکار سے سارا ماحول افسردہ ہوگیا۔ بعدازا ں متو فین کو مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار کے علاقے حسن ٹاؤن میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب گھرمیں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4بچے بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیڑ ھ سالہ شیر خوار زخمی تھی جو گزشتہ روزدم توڑ گئی ۔ جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ عثمان، 7 سالہ نستعین، 5 سالہ ارسلان،3 سالہ حمنان اور ڈیڑھ سال کی کمسن سفینہ شامل تھی ۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بدقسمت باپ شہبازطارق کو رزق کی تلاش لاہور لے گئی تھی جہاں وہ اپنے پانچوں بچوں سے محروم ہوگیا اورجب پانچوں جنازے لے کر وہ فیصل آباد پہنچا تو دور دور سے لوگ اس کا غم بانٹنے کے لئے اس کے پاس پہنچے۔ ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر ہرآنکھ اشکباراورہرچہرہ سوگوارتھا۔بعدازا ں متو فین کو مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا۔اس سانحہ کے حوالے سے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ منگل کی شب آٹھ بجے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھر میں موم بتی جلائی گئی تھی، موم بتی زمین پر گری تو پاس ہی رکھے گیس کے سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کر دی ، جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں چار بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈیڑھ سالہ شیر خوار سفینہ بتول کو طبی امداد دینے کے باوجود بھی بچایا نہ جا سکا۔

مزید :

علاقائی -