کشمیری عوام کیلئے بھٹو اور بے نظیر کی بے مثال کاوشیں ہیں،یوسف اعوان
لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان نے کشمیر ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے لئے بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی کاوشیں ایک بے مثال کاوشیں ہیں ان دونوں قائدین کو جب بھی حکومت کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے کشمیر کے مسلےء کو اجاگر کیا اور ہمارے بھٹو شہید نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ کشمیر کو آزاد کروانے کے لئے ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے لیکن کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بھٹیں گے اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ہر سطح پر سپورٹ کرتے رہیں گے۔
