سانحہ سندر فیکٹری تفشیش میں اہم پیشرفت انڈسٹریل سٹیٹ انتظامیہ کو شا مل تفشیش کرنے کا فیصلہ

سانحہ سندر فیکٹری تفشیش میں اہم پیشرفت انڈسٹریل سٹیٹ انتظامیہ کو شا مل تفشیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)سانحہ سندرفیکٹری کی تفتیش میں اہم پیشرفت،پولیس نے مرکزی ملزم کے بیرون ملک فرارہونے کے انکشاف کے بعدسندرانڈسٹریل سٹیٹ انتظامیہ کوشامل تفتیش کرنے کافیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سانحہ سندر میں پولیس نے مرکزی ملزم آرکیٹیکٹ احمدریاض کے بیرون ملک فرار ہونے کے بعد سندرانڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر فیکٹری مالک سمیت پانچ آرکیٹیکٹس کے خلاف درج کی گئی تھی۔ فیکٹری مالک کی واقعہ میں ہلاکت کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکیاتھا جبکہ مرکزی ملزم احمدریاض بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے فرارہونے کے بعداب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -