مٹھی:غذائی قلت سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا،36دنوں میں تعداد 129ہو گئی
تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)سا ئیں سرکار کے دعوے ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مٹھی میں غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ دم توڑگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹھی میں عوام شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ِ ، لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ ہے اور نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غذائی قلت اور آلودہ پانی کی بدولت تھرپارکر کے لاگوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے جبکہ علاقے میں صحت کے مراکز کا فقدان ایک الگ داستان ہے۔ تھرپارکر میں پچھلے 36دنوں کے دوران غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا د 129ہو چکی ہے جس میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر علاقہ کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

